پیرس اولمپکس میں بھارت کیلئے ایک افسوسناک واقعہ یہ ہوا ہے کہ پہلوان ونیش پھوگاٹ کو 50 کلوگرام فری اسٹائل کُشتی مقابلے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ ایسا فائنل میں ان کے پہنچنے کے بعد چند گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے کیا گیا۔
خواتین کے 53 کلوگرام فری اسٹائل کُشتی میں Antim Panghal ترکی کی Zynep Yetgil سے دس – صفر سے ہار گئیں۔ خواتین کے 100 میٹر مقابلے میں Jyothi Yarraji ساتویں مقام پر رہنے کے بعد اضافی مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔
خواتین کے ٹیبل ٹینس ٹیم کے کوارٹر فائنل میں بھارت، جرمنی سے تین – ایک سے ہار گیا ہے۔
نیزہ پھینکنے والی کھلاڑی Annu Rani فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہیں۔ وہ پندرہویں مقام پر پہنچ کر مقابلے سے باہر ہوگئیں۔ انہوں نے 55 اعشاریہ آٹھ ایک میٹر تک نیزہ پھینکا Marathon Race Walk کے Mixed Relay Event میں بھارت کے Suraj Panwar اور Priyanka Goswami دوڑ نہیں جیت سکے۔ گوسوامی Summer Games کے بارہویں دن دوڑ کے چوتھے اور ؔآخری مرحلے سے باہر ہوگئیں۔
مردوں کے 300 میٹر کے Steeplechase کے فائنل میں Avinash Sable رات ایک بجکر 13 منٹ پر میڈل کیلئے مقابلے میں حصہ لیں گے۔