پہلی چیری کارگو ٹرین خدمات جموں وکشمیر سے ممبئی کیلئے اگلے مہینے شروع کردی جائیں گی۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا قدم ہے، جس کے تحت جلد خراب ہوجانے والی چیزوں کو جموں وکشمیر سے باہر بھیجا جاسکے گا۔ جموں ریلوے ڈویژن کو یہ اشیا بھیجنے کیلئے مکمل پارسل وین مختص کئے جانے کی درخواست موصول ہوئی تھی۔ یہ درخواست کٹرہ ریلوے اسٹیشن سے ممبئی میں باندرہ کیلئے موصول ہوئی تھی۔ یہ قدم، باغبانی محکمے اور پھل اُگانے سے متعلق ایسو سی ایشنوں کے ساتھ وسیع صلاح مشورے کے بعد اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد چیری جیسی جلد خراب ہوجانے والی چیزوں کو اِن کی متعلقہ مارکیٹوں میں کم سے کم نقصان کے ساتھ پہنچایا جاسکے اور اِن کی کوالٹی میں کوئی کمی نہ آئے۔
جموں کے ناردن ریلوے کے سینئر ڈویژنل کمرشیل منیجر اُچت سنگھل نے بتایا کہ اِس پارسل والی ٹرین کے ذریعے، کٹرہ سے باندرہ تک 24 ٹن مال لے جایا جاسکے گا اور یہ ٹرین 30 گھنٹے کے اندر اندر اپنی منزل تک پہنچ جائے گی۔x