ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 30, 2025 10:04 AM | WAVES 2025

printer

پہلی عالمی آڈیو ویژول Entertainment سمٹ WAVES-2025 کل سے ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں شروع ہو رہی ہے۔

پہلی عالمی آڈیو ویژول Entertainment سمٹ WAVES-2025 کل سے ممبئی کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں شروع ہو رہی ہے۔ 4 روزہ سمٹ کے دوران آڈیو ویژول اور تفریحی صنعت کے مستقبل پر بات چیت کے لیے ایک عالمی    پلیٹ فارم فراہم ہوگا۔ ہمارے نمائندے نے خبر دی ہے کہ اس پروگرام میں عالمی میڈیا ڈائیلاگ، خریداروں اور فروخت کنندگان کی میٹنگوں، ابھرتے ہوئے تخلیق کاروں کے لیے اہم اجلاس اور داستان گوئی سے متعلق نئے دور کے طور طریقوں کو اُجاگر کیا جائے گا۔

مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Prarthna

WAVES سمٹ، دنیا کے سامنے تفریح اور تخلیقی صلاحیتوں میں بھارت کی وسیع صلاحیت کو اُجاگر کرنے کا ایک سنہری موقع فراہم کرتی ہے۔ کل سے شروع ہونے والی یہ سَمٹ دنیا بھر سے اہم میڈیا CEOs، تفریح کے شعبے کی معروف شخصیات اور تخلیقی ذہنوں کو اکٹھا کرے گی۔ اس سمٹ میں سو ملکوں کے تقریباً پانچ ہزار مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ تفریحی اسٹارٹ اپس کو عالمی سامعین اور ناظرین کے سامنے اپنے خیالات پیش کرنے نیز سرمایہ کاروں اور صنعت کے رہنماؤں سے رابطہ قائم کرنے کا موقع فراہم ہوگا۔ امیتابھ بچن، رجنی کانت، چرنجیوی، موہن لال، ناگ ارجن، شاہ رخ خان، انل کپور، اکشے کمار اور عامر خان جیسی مشہور فلمی شخصیات اس تقریب میں شرکت کرنے والی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں