ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 24, 2025 10:04 PM

printer

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر حکومت نے نئی دلّی میں کُل جماعتی میٹنگ بلائی۔ تمام پارٹیوں کے رہنمائوں نے پاکستان کے خلاف مرکز کی طرف سے کئے گئے اقدامات کی حمایت کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف سیکیورٹی سے متعلق کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں پارٹی لائن سے قطع نظر رہنماؤں نے لئے گئے اقدامات پر اپنی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اور نئی دلّی میں پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں پہلگام دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں حکومت کی جانب سے طلب کی گئی آل پارٹی میٹنگ کے دوران سبھی ممکنہ کارروائی میں مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ میٹنگ کی صدارت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی۔ وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، BJP صدر جے پی نڈا، سینئر کانگریس رہنما راہل گاندھی اور ملکا ارجن کھڑگے، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو، DMK کے تیروچی Siva، NCPرہنما پرفل پٹیل، NCP-SP کی سُپریا سُلے، سماجوادی پارٹی کے رام گوپال یادو، عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، RJD کے پریم چند گپتا، YSRCP کے P. V. Midhun ریڈی، TMC کے سُدیپ بندو پادھیائے، اُن رہنماؤں میں شامل ہیں، جنہوں نے کُل جماعتی میٹنگ میں شرکت کی۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں بے قصور جانوں کے اتلاف پر میٹنگ میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ سبھی پارٹیوں نے دہشت گردانہ حملے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع نے پہلگام میں ہوئے حادثے اور CCS میٹنگ میں بھارتی حکومت کی طرف سے لئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے آج سخت سے سخت کارروائی کرنے اپنے ارادے کا بھی اظہار کیا ہے۔
میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ سبھی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے اور اپوزیشن نے اِس سلسلے میں حکومت کی کسی بھی کارروائی میں مکمل تعاون دیا ہے۔کانگریس صدر ملکا ارجن کھڑگے نے کہا کہ سبھی پارٹیوں نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن قائم کرنے کیلئے کوششیں کی جانی چاہئیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں