رومن کیتھولِک چرچ کے عالمی رہنماء پوپ فرانسس کی آخری رسومات آج روم میں Saint Mary Major Basilica میں ادا کی جائیں گی۔ یہ تقریب ویٹکن سِٹی کے سینٹ پیٹرس اسکوائر میں بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگی۔ تقریب کی قیادت کالج آف Cardinals کے ڈین Cardinal Giovanni Battista Re کریں گے۔ آنجہانی پوپ کی آخری رسومات میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت اور اُن کے نمائندوں سمیت لاکھوں سوگواروں کی شرکت متوقع ہے۔ ان میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو بھی شامل ہیں، جو بھارتی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کریں گی۔ اس کے علاوہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں جیسے دیگر عالمی رہنماء بھی آخری رسومات سے متعلق تقریب میں شرکت کریں گے۔
اس سے پہلے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کل اٹلی کے روم پہنچیں، جہاں انہوں نے ویٹکن سِٹی میں سینٹ پیٹر Basilica میں گُل دائرہ نذر کر کے آنجہانی پوپ فرانسس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ روم کے سینٹ میری میجر کو تابوت سپرد کرتے ہوئے تقریب کا اختتام ہوگا اور تابوت کو دفنایا جائے گا۔ پوپ فرانسس، رومن کیتھولِک چرچ کی سربراہی کرنے والے پہلے لاطینی امریکی پوپ تھے، جنہوں نے 21 اپریل کو 88 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ رومن چرچ کے اعلیٰ ترین پادری کی آخری رسومات کی تقریب کے احترام کے طور پر بھارت آج سرکاری سوگ منا رہا ہے۔ ایک بیان میں وزارتِ داخلہ نے کہا کہ بھارت بھر میں، جن عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جاتا ہے، وہاں آج قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔×