پوپ فرانسز کی آخری رسوم سینٹ پیٹرس اسکوائر میں سنیچر کو ادا کی جائیں گی۔ یہ اعلان ویٹیکن نے آج Cardinals کی میٹنگ کے بعد کیا ہے۔ کل سے St. Peter’s Basilica میں لوگ ان کا آخری دیدار کرسکیں گے۔ پوپ فرانسز کا کَل ویٹیکن میں، دل کا دورہ پڑنے سے اُن کی رہائش گاہ پر انتقال ہوا تھا۔ وہ دوہرے نمونیا سے صحت یاب ہو رہے تھے جس کے باعث وہ پانچ ہفتوں تک اسپتال میں رہے تھے۔ دنیا بھر سے ان کیلئے تعزیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں جن میں انھیں آزاد اصلاح کار کے طور پر یاد کیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ بہت سے سربراہانِ مملکت اور حکومت، اُن کی آخری رسوم میں شرکت کریں گے، جو St. Peter’s Basilica میں ادا کی جائیں گی۔
Site Admin | April 22, 2025 9:27 PM
پوپ فرانسز کی آخری رسوم سینٹ پیٹرس اسکوائر میں سنیچر کو ادا کی جائیں گی
