ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

پورے ملک کی 50 ہزار سے زیادہ تنظیموں نے، یوگ سنگم کی میزبانی کے لیے اندراج کرایا ہے، جس کا انعقاد اس مہینے کی 21 تاریخ کو یوگ کے بین الاقوامی دن کے موقع پر کیا جائے گا۔

ملک بھر کی 50 ہزار سے زیادہ تنظیموں نے اس ماہ کی 21 تاریخ کو منعقد ہونے والے یوگا سنگم کیلئے رجسٹریشن کرایاہے جوکہ اجتماعی شرکت کیلئے ایک نیا معیارہے۔ وزارت آیوش نے ایک بیان میں کہاکہ راجستھان اس معاملے میں پیش پیش ہے جہاں سے گیارہ ہزار سے زیادہ تنظیموں نے یوگاسنگم2025 کیلئے رجسٹریشن کرایاہے جو کہ تمام ریاستوں میں سب سے زیادہ ہے۔ اس شاندارشراکت کے تحت تلنگانہ نے سات ہزارسے زیادہ، اس کے بعد مدھیہ پردیش نے پانچ ہزار رجسٹریشن کرائے ہیں۔ اس سال کا موضوع ہے”ایک کرہئ ارض،ایک صحت کیلئے یوگا“ جوکہ اتحاداورتندرستی کیلئے ہمہ گیری کی بات کرتاہے۔وزارت نے کہاکہ توقع ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ مقامات پر یوگاسنگم 2025 کا انعقاد ہوگا۔ وزارت نے اس عالمی تقریب میں شرکت کیلئے شہریوں، اداروں اور کمیونیٹز کو مدعو کیاہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں