ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 26, 2025 9:34 PM

printer

پنچایت کی سطح تک درست موسمی پیشگوئی کیلئے، بھارت میں تیار اعلیٰ ریزولیوشن والے بھارت کے پیشگوئی کرنے کے نظام کا آغاز کیا گیا ہے

ارضی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج نئی دلّی میں بھارت کے پیشگوئی کرنے کے نظام کا آغاز کیا۔ یہ نظام سن 2022 سے تجرباتی مرحلے میں تھا اور اب یہ آخرکار کام کرنے کیلئے تیار ہے۔
یہ نظام مانسون ٹریکنگ، Aviation، طوفان اور تباہی کے انتظامیہ، زراعت، آبی شاہراہوں، دفاع، سیلاب سے متعلق پیشگوئی کرنے کے عمل کو تقویت دے گا نیز کلیدی وزارتوں کی مدد بھی کرے گا۔
پونے میں قائم انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹراپیکل میٹرولوجی کے ذریعے تیار کیا گیا، بھارت کا پیشگوئی کرنے کا نظام، BFS، چھ کلو میٹر کے دائرے میں پیشگوئی کرے گا، جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔ یہ محکمہ موسمیات کو چھوٹے پیمانے کی موسمیاتی صورتحال کے بارے میں مزید درستگی کے ساتھ پیشگوئی کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ BFS، جو کہ پنچایت کی سطح تک کام کرے گا، توقع ہے کہ دیگر معاملات کے علاوہ بہت زیادہ بارش کے واقعات پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد کرے گا۔ یہ نیا ماڈل تقریباً چھ کلو میٹر کے افقی دائرے کا احاطہ کرے گا، جو کہ مثالی طور پر کسی کلسٹر یا پنچایت کا ہجم ہوتا ہے۔ یہ تین سال سے زیادہ عرصے تک تجرباتی مرحلے میں رہا اور اس نے قابل ذکر بہتری کا مظاہرہ کیا۔
بھارت FS دنیا میں ایسا واحد عالمی اعدادی موسمی پیشگوئی کا نظام ہے جو اتنے زیادہ ریزولیوشن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جو کہ بھارت کی پیشگوئی کرنے کی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری کی نمائندگی کرتا ہے۔ توقع ہے کہ یہ نظام مختلف شعبوں میں پیشگوئی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا، جن میں عوامی تحفظ، توانائی، نقل وحمل، بنیادی ڈھانچہ، قدرتی آفات کے خطرے کے انتظامیہ اور زراعت کے شعبے شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں