ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 4, 2025 2:30 PM

printer

پنجاب پولیس نے مبینہ طور پر پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کی پاداش میں امرتسر میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے

پہلگام کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد پنجاب میں امرتسر پولیس نے پاکستان کیلئے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کی پاداش میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اِن دونوں ملزموں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ان کے نام پَلَک شیر مسیح اور سورج مسیح بتائے گئے ہیں۔ یہ دونوں امرتسر میں فوجی چھاؤنی اور فضائیہ کے اڈوں سمیت فوجی تنصیبات کی تصویریں اور اہم معلومات مبینہ طور پر افشا کرنے میں ملوث تھے۔ اعلیٰ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی چھان بین سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ پاکستان کے انٹلی جنس کارندوں کے ساتھ اُن کے رابطے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں