پنجاب میں امرتسر پولیس نے چار حملہ آوروں کو گرفتار کیا ہے، جنھوں نے Jandiala Guru سے شرومنی اکالی دل میونسپل کاؤنسلر، ہرجندر سنگھ Bahman کو گولی مارکر ہلاک کردیا تھا۔
پنجاب پولیس کے سربراہ گورَو یادو نے بتایا کہ ملزموں کا تعاقب کرتے وقت اُن میں سے ایک گرپریت سنگھ گوپی نے پولیس دستے پر گولی چلائی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی اور گرپریت کی ٹانگ میں زخم آئے۔ ملزم کو ایک پستول کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا۔ اُسے امرتسر کے سِول اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ مزید چھان بین جاری ہے۔ x