ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 10, 2025 9:55 AM | Punjab Cabinet

printer

پنجاب سرکار 9 ڈرون شکن نظام خریدے گی جنھیں منشیات اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ پر نظر رکھنے کے لیے ریاست کے 6 سرحدی ضلعوں میں نصب کیا جائے گا۔

          پنجاب کابینہ نے 9 ڈرون شکن نظام خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرحدی حفاظتی فورس کے ساتھ تال میل کرکے ریاست کے چھ سرحدی ضلعوں میں اِس طرح کے نظام نصب کئے جائیں گے تاکہ منشیات اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ پر نظر  رکھی جاسکے۔

          کابینہ کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے کہا کہ پنجاب سرکار نے اپنی ”فرشتے اسکیم“ میں دہشت گردی کے متاثرین اور جنگ میں زخمی ہونے والے شہریوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت کسی بھی اسپتال میں متاثرہ افراد کا مفت علاج کیا جائے گا۔

          موجودہ صورتحال اور راشن کے اسٹاک کی دستیابی سمیت سبھی علاقوں میں تیاری کا جائزہ لینے کیلئے کابینہ کی میٹنگ بلائی گئی تھی۔ ایک اور فیصلہ یہ کیا گیا ہے کہ ریاستی وزراء سرحدی علاقوں کا دورہ کریں گے تاکہ ضروری اشیاء اور سامان کی مناسب سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں