پاکستان کے بلوچستان صوبے میں بلوچ لبریشن آرمی BLA کے مجاہدین آزادی نے Surab شہر کا پورا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کا دعویٰ کیا ہے اور سبھی فوجی، انتظامی اور مالی ادارے ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔ بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان Jeeyand Baloch نے کہا ہے کہ تین گھنٹے سے زیادہ دیر تک کارروائی جاری رہی اور اِس دوران مجاہدین نے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچاتے ہوئے نیم فوجی فورس کے اسٹیشن، تھانے، ڈپٹی کمشنر کے دفتر، گیسٹ ہائوس اور بینک کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ انھوں نے یہ دعویٰ کیا کہ بلوچ لبریشن آرمی نے Surab شہر کا مکمل کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے اور کوئٹہ-کراچی نیز Surab-Gidar بڑی شاہراہوں پر جانچ چوکیاں قائم کردی ہیں اور سرکاری نقل وحرکت پر بندشوں کو مزید سخت کردیا ہے۔
Site Admin | May 31, 2025 9:38 PM
پاکستان کے بلوچستان صوبے میں بلوچ لبریشن آرمی BLA کے مجاہدین آزادی نے Surab شہر کا پورا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینے کا دعویٰ کیا ہے اور سبھی فوجی، انتظامی اور مالی ادارے ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں
