ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 7, 2025 11:13 PM

printer

پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر کے علاقوں میں بھارت کی جانب سے کئے گئے آپریشن سندور کی عالمی سطح پر حمایت کی جارہی ہے۔

پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر کے علاقوں میں بھارت کی جانب سے 9 دہشت گردانہ مقامات کو ہدف بناکر کئے گئے آپریشن سندور کی عالمی سطح پر حمایت کی جارہی ہے۔ مختلف ممالک نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے اپنا دفاع کرنے کے حق کی حمایت کی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے بھارت کی حمایت کرتے ہوئے، سفیر  Reuvan Azar نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ بے قصوروں کے خلاف ان کے گھناؤنے جرائم سے چھپنے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

 روس کی وزارت خارجہ کی ترجمانMaria Zakharova نے زور دے کر کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے۔

جاپان اور جرمنی نے بھی دہشت گردی کے خلاف اپنے مضبوط موقف کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کشیدگی میں تیزی سے کمی آنے کی امید ظاہر کی ہے۔

برطانیہ کے وزیر خارجہ David Lammy نے بھارت اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایک سفارتی حل تلاش کرنے کے لئے براہ راست بات چیت کے لئے آگے آئیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں