حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس اگلے مہینے کی 21 تاریخ سے شروع ہوگا۔ یہ اعلان اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے آپریشن سندور پر بحث کرنے کیلئے خصوصی اجلاس طلب کرنے کے مطالبے کے پسِ منظر میں ہوا ہے۔ نئی دلّی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے، پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے بتایا کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 12 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔
بھارت کی جانب سے شروع کئے گئے آپریشن سندور کے بعد یہ پہلا پارلیمانی اجلاس ہوگا۔ آپریشن سندور، پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد شروع ہوا، جس میں 25 بھارتیوں اور ایک نیپالی شہری نے جان گنوائی تھی۔
جوابی ردّ عمل کے تحت بھارتی مسلح افواج نے پاکستان اور پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد ٹھکانوں پر حملے کئے، جس میں 100 سے زیادہ دہشت گرد مارے گئے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد حکومت نے دو کُل جماعتی میٹنگیں منعقد کیں، جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ x