ٹینس میں سوئٹزرلینڈ کی Jil Teichmann نے، ممبئی اوپن 2025 کے خواتین سنگلز کا خطاب جیت لیا ہے۔ انہوں نے تھائی لینڈ کی Mananchaya Sawangkaew کو چھ-تین، چھ-چار سے شکست دی۔ دنیا کی سابق نمبر 21 کھلاڑی نے پورے میچ کے دوران بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ جیت حاصل کی۔ اس جیت نے نہ صرف انہیں خطاب اپنے نام کرنے میں مدد کی بلکہ وہ WTA ریکنگ میں سرکردہ 100 کھلاڑیوں کی فہرست میں دوبارہ شامل ہو گئی ہیں۔
خواتین کے ڈبلز کے فائنل میں روس کی Amina Anshba اور Elena Pridankina کی جوڑی نے بھارت اور ہالینڈ کے کھلاڑیوں پر مشتمل Poarthna Thombare اور Arianne Hartono کی جوڑی کو شکست دی۔
بھارتی کھلاڑی کے بہترین کھیل کے باوجود روس کی جوڑی نے یہ میچ سات-چھ، دو-چھ اور دس-سات سے اپنے نام کیا۔×