ٹینس میں، مایا راجیشوَرن، ممبئی میں L&T ممبئی اوپن کے، خواتین کے سنگلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ 15 سالہ مایا نے، کوارٹر فائنلز میں جاپان کی Mei Yamaguchi کو چھ-چار، تین-چھ، چھ-دو سے ہرایا۔ اب سنگلز میں وہ بھارت کی محض واحد کھلاڑی رہ گئی ہیں اور آج سیمی فائنل میں اُن کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ کی Jil Teichmann سے ہوگا۔
خواتین کے ڈبلز میں پرارتھنا تھومبارے اور ایریانا ہارتونو نے سیمی فائنل میں ایڈِن سِلوا اور انستیسیا تِکھونووا کو دو-چھ، چھ-چار، دس-دو سے شکست دی۔ یہ اُن کی کامیابی کا لگاتار دوسرا سال ہے۔ ×