وسطی یوکرین کے Dnipro شہر میں روس کے ایک ڈرون حملے میں کم ازکم 4 افراد ہلاک اور دیگر 19 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق روس نے شہر پر 20 سے زیادہ ڈرونس بھیجے تھے، ان میں سے بیشتر ڈرونس کو مار گرایا تھا۔ حملے کے بعد ایک ریسٹوراں کمپلیکس اور بہت سی رہائشی عمارتوں میں آگ لگ گئی۔ بعد میں تصویروں اور ویڈیو سے یہ بات سامنے اُبھرکر آئی کہ آگ بجھانے والا عملہ، آگ کی لپیٹ میں آنے والی عمارتوں اور شہر کی سڑکوں پر بکھرے دیگر ملبے کو صاف کرنے میں لگا ہوا ہے۔ اس دوران روسی فوج نے اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ لیکن اپنے ویڈیو خطاب میں یوکرین کے صدر Volodymyr زیلنسکی نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایک عارضی سمجھوتے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانے کو نشانہ بنا رہا ہے، جس پر اس ماہ کے شروع میں بات چیت کے دوران اتفاق ہوا تھا جس میں امریکہ نے بھی شرکت کی تھی۔×
Site Admin | March 29, 2025 3:07 PM
وسطی یوکرین کے ڈنپرو شہر میں روس کے ایک ڈرون حملے میں کم ازکم چار افراد ہلاک اور دیگر انیس زخمی ہوگئے۔
