ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 7, 2025 10:52 PM

printer

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بناکر بھارت نے جوابی کارروائی کرنے کے اپنے حق کا استعمال کیا ہے۔

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ بھارت نے آپریشن سندور پر عمل آوری کے لئے جوابی کارروائی کرنے کے اپنے حق کا استعمال کیا ہے اور یہ کارروائی سوچے سمجھے اور نپے تُلے انداز میں کی گئی ہے۔ جناب سنگھ نے یہ بات نئی دلی میں سرحدی سڑکوں کی تنظیم BRO کے 66 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ مسلح افواج نے پاکستان اور پاکستان کے مقبوضہ کشمیر، PoK میں دہشت گردوں کو تربیت دینے والے کیمپوں کو تباہ کرنے کی غرض سے کامل درستگی، احتیاط اور مکمل توجہ کے ساتھ کارروائی کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ مسلح افواج نے اس بات کو یقینی بناکر حساسیت کا اظہار کیا ہے کہ اِس کارروائی کے دوران کوئی بھی شہری آبادی متاثر نہ ہو۔

وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن سندور کا آغاز دہشت گردوں اور اُن کی گھناؤنی سازشوں کو ختم کرنے کے لئے کیا گیا تھا اور یہ کہ کارروائی اُن کے کیمپوں اور دیگر بنیادی ڈھانچوں تک محدود تھی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں، ملک کی مسلح افواج نے دہشت گردوں کے کیمپوں کو تباہ کرکے منھ توڑ جواب دیا ہے۔ انھوں نے موجودہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے کے تناظر میں مسلح افواج کے لئے  نئی نسل کے بنیادی ڈھانچے تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ BRO کو اِس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ تمام تیاریاں جنگ کی سطح کی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں