وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے سازش رچنے والوں کے خلاف جلد ہی سخت کارروائی کی جائے گی۔ جموں و کشمیر کے پہلگام میں وحشیانہ حملے میں 26 سیاح ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ نئی دلّی میں انڈین ایئر فورس کے مارشل Arjan Singh پر ایک یادگاری لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت کی پالیسی، دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کرنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، پہلگام حملے کے ذمے دار افراد کو کرارہ جواب دینے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔
Site Admin | April 23, 2025 9:56 PM
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اِس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے سازش رچنے والوں کے خلاف جلد ہی سخت کارروائی کی جائے گی
