ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 29, 2025 9:53 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی میں ’میک اِن انڈیا‘ ایک اہم عنصر ہے اور آپریشن سندور کے دوران دہشت گردی کے خلاف بھارت کی موثر کارروائی میں اُس نے ایک اہم رول ادا کیا ہے

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی میں ’میک اِن انڈیا‘ ایک اہم عنصر ہے اور آپریشن سندور کے دوران دہشت گردی کے خلاف بھارت کی موثر کارروائی میں اُس نے ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ نئی دلّی میں CII کے سالانہ کاروباری سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی حکمت عملی اور ردِّعمل دونوں ہی کی نئی تعریف متعین کی ہے اور اِنھیں از سر نو وضع کیا ہے۔ وزیر دفاع نے اِس بات کو واضح کردیا کہ اب جب کبھی بھی پاکستان کے ساتھ مذاکرات ہوں گے تو وہ صرف دہشت گردی اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے متعلق ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں