ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 5, 2025 9:48 AM | Rajnath Singh

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کو نقصان پہنچانے کی ہمت کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع کی حیثیت سے مسلح افواج کے ساتھ کام کرنا اور بھارت کو بری نظر سے دیکھنے والوں کو کرارا جواب دینا ان کی ذمہ داری ہے۔ وزیر دفاع نے یہ بات نئی دلی میں سنسکرتی جاگرن مہوتسو سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب سنگھ نے مزید کہا کہ وزیردفاع کے طور پر ملک کی سرحدوں اور فوجیوں کی سلامتی کو یقینی بنانا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ ملک کے لوگ جو کچھ بھی چاہتے ہیں وہی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت کے تحت ہوگا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اب پوری دنیا بھارت کو تسلیم کرتی ہے اور عالمی پلیٹ فارم پر وہ جو کچھ بھی کہتا ہے اُس کو سنتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت اِس سے پہلے معیشت میں گیارہویں مقام پر تھا، جو کہ اب وہ دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ 2027 تک بھارت دنیا کی تیسری بڑی معیشت بن جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک بننے کے لیے بھارت کو نہ صرف معاشی طور پر ترقی کرنی ہوگی بلکہ اِسے روحانی اور ثقافتی اعتبار سے بھی بااختیار ہونا ہوگا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں