وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ 2030 تک بھارت کی دفاعی ساز و سامان کی درآمدات 50 ہزار کروڑ روپے مالیت کی ہوجائے گی۔ جناب راجناتھ کل مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر میں قائم چیمبر آف مراٹھواڑہ انڈسٹرز اینڈ ایگریکلچر CMIA کے زیر اہتمام تبادلہئ خیال کے ایک اجلاس مراٹھواڑہ-آتم نربھر بھارت کی رکشا بھومی کے موضوع پر اظہار خیال کر رہے تھی۔
مودی سرکار کی حصولیابیوں کو اُجاگر کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ موجودہ سرکار کے دورِ حکومت میں دفاعی ساز و سامان کی برآمدات میں 40 گنا کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔
راجستھان کے گورنر ہری بھاؤ باگڑے اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دویندر فڑنویس بھی اس موقع پر موجود تھے۔
جناب فڑنویس نے مطلع کیا کہ دلّی ممبئی صنعتی راہداری کی توسیع کاری کے لیے 8 ہزار ایکڑ اضافی زمین حاصل کی جائے گی۔ فی الوقت یہ راہداری 10 ہزار ایکڑ زمین پر مشتمل ہے۔×