وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور بھارت کی تاریخ میں دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی کارروائی تھی۔ دہرہ دون میں آج ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملہ نہ صرف بھارتی شہریوں پر ایک حملہ تھا بلکہ یہ ملک کی سماجی یکجہتی پر بھی ایک حملہ تھا۔ وزیر دفاع نے زور دے کر کہاے کہ پہلگام میں دہشت گردوں نے متاثرین کو اُن کے مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا لیکن بھارت نے مذہب کے پیش نظر نہیں بلکہ اُن کے اعمال کی بنیاد پر فیصلہ کن رد عمل ظاہر کیا۔ جناب سنگھ نے بین الاقوامی برادری سے زور دے کر کہا کہ وہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان پر حکمت عملی پر مبنی اور سفارتی اور اقتصادی دبائو ڈالیں۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ بھارت اپنی سرحدوں کی حفاظت کر رہا ہے اور ایک ایسا نظام تشکیل دے رہا ہے جو اُسے حکمت عملی، اقتصادی اور تکنیکی اعتبار سے مضبوط بنا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آپریشن سندور اِس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے قومی سلامتی کے معاملات کے تئیں رویّے میں تبدیلی لاکر ملک کے سلامتی نظام کی کایا پلٹ کردی ہے۔
Site Admin | June 10, 2025 9:55 PM
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور بھارت کی تاریخ میں دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی کارروائی تھی
