ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 9, 2025 10:19 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مغربی سرحد پر سکیورٹی صورتحال اور بھارتی مسلح افواج کی کارروائی سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آج نئی دلّی میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے مغربی سرحد پر سکیورٹی صورتحال اور بھارتی مسلح افواج کی کارروائی سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے آج نئی دلّی میں اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف، جنرل انل چوہان، فوج کے سربراہ جنرل اُپیندر دویدی، فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل امرپریت سنگھ اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے شرکت کی۔محکمۂ دفاع کے سکریٹری آر کے سنگھ بھی میٹنگ میں موجود تھے۔
ادھر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سرحدی حفاظتی فورس، BSF، مرکزی صنعتی سکیورٹی فورس CISF اور شہری ہوا بازی کی سکیورٹی سے متعلق بیورو کے ڈائریکٹر جنرل صاحبان کے ساتھ میٹنگ کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں