ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 30, 2025 10:01 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا ہے کہ بھارت، دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کوئی بھی طریقہ کار استعمال کرنے سے نہیں ہچکچائے گا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے خبردار کیا کہ اگر پاکستان، بھارت کے خلاف کوئی بھی دہشت گردانہ کارروائی کرتا ہے، تو اُسے اُس کے نتائج بھگتنے ہوں گے اور اُسے شکست ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت، دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کوئی بھی طریقہ کار استعمال کرنے سے نہیں ہچکچائے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پوری دنیا، اب اپنے شہریوں کو دہشت گردی سے تحفظ فراہم کرنے کے بھارت کے حق کو تسلیم کر رہی ہے۔
انھوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے اُن مرکزوں کو جڑ سے ختم کردینا چاہئے، جو اُس کی سرزمین پر اُس کی ہی سرپرستی میں سرگرم عمل ہیں۔ انھوں نے حافظ سعید اور مسعود اظہر جیسے دہشت گردوں کو بھارت کے حوالے کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے آج گوا کے ساحل کے قریب، بھارت کے پہلے دیسی طیارہ بردار بحری جہاز INS وکرانت پر افسران اور عملے کے افراد سے خطاب کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن سندور صرف ایک فوج کارروائی نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کی ٹھوس کارروائی ہے۔ انھوں نے کہا اگر پاکستان کوئی غلط اور غیر اخلاقی حرکت کرتا ہے تو اُسے اِس مرتبہ بھارتی بحریہ کے غیض وغضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جناب سنگھ نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے کہ دہشت گردی کے خطرناک کھیل کیلئے اب وقت ختم ہوگیا ہے، جسے وہ آزادی کے بعد سے کھیلتا آ رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں