وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس بات پر زورد یا ہے کہ میک اِن انڈیا بھارت کی سلامتی اور خوشحالی دونوں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں ملک کے لوگوں نے میک اِن انڈیا مہم کی کامیابی کو دیکھ بھی لیا اور اسے محسوس بھی کیا ہے۔ نئی دلی میں CII کی سالانہ کاروباری سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی حکمت عملی اور جواب دینے میں تبدیلی و تشریح کی ہے۔ انھوں نے یہ واضح کیا کہ اب جب بھی کبھی پاکستان کے ساتھ بات چیت ہوگی تو وہ دہشت گردی اور پاکستان کے زیر تسلط کشمیر پر ہی ہوگی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے یہ بات اچھی طرح سمجھ لی ہے کہ دہشت گردی کا کاروبار چلانا زیادہ مؤثر نہیں ہے، کیونکہ اسے اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔x
Site Admin | May 29, 2025 3:03 PM
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس بات پر زورد یا ہے کہ میک اِن انڈیا بھارت کی سلامتی اور خوشحالی دونوں کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے
