ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 23, 2025 2:56 PM

printer

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج فوج کی تینوں شاخوں کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ وادیئ کشمیر میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے آج فوج کی تینوں شاخوں کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ وادیئ کشمیر میں سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ دفاعی ذرائع نے کہاکہ فوج کے سربراہ جنرل اُپیندر دویدی، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ اور دیگر سینئر عہدیداران نے جناب سنگھ کو پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر سکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے سلسلے میں تفصیلی معلومات فراہم کی۔ اعلیٰ افسران متاثرہ علاقے کیلئے روانہ کردیے گئے ہیں اور مقامی یونٹوں سے چوکس رہنے اور دہشت گرد مخالف کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کو کہا گیا ہے۔ ذرائع نے کہاہے کہ وادی میں تلاش اور دہشت گردوں کو ختم کرنے کی کارروائیوں کیلئے حملے کے مقام کے نزدیک علاقوں میں مزید فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں