وزیر داخلہ امت شاہ نے آج کہا کہ نریندر مودی حکومت کے11سال کے دوران، ملک نے اقتصادی احیاء، سماجی انصاف، ثقافتی فخر اور قومی سلامتی کا ایک نیا دور دیکھا ہے۔ جناب شاہ نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں زور دے کر کہا کہ عوامی خدمت کی اِس مدت میں، کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی کی رسائی نے، ملک کی ترقی کی رفتار اور سطح دونوں کو تبدیل کیا ہے۔ قومی سلامتی کے شعبے میں حکومت کی کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ نکسل واد اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے اور جموں وکشمیر نیز شمال مشرق میں امن کا قیام ہوا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب بھارت، دہشت گردانہ حملوں کا جواب، اُن کے ہی علاقے میں دہشت گردوں پر حملہ کرکے دیتا ہے۔
Site Admin | June 9, 2025 9:50 PM
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ کم سے کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی کی رسائی نے، ملک میں ترقی کی رفتار اور سطح تبدیل کی ہے
