ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 1, 2025 10:08 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے شمال مشرق کی، سیلاب سے متاثرہ ریاستوں کے وزراء اعلیٰ سے بات چیت کی۔ انھوں نے مرکز کی طرف سے پوری مدد کا یقین دلایا

شمال مشرقی ریاستوں میں آج شدید بارش جاری رہی، جس سے سڑک، نقل و حمل اور ٹرین خدمات متاثر ہوئیں۔ شمال شرقی خطے میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں کم سے کم 27 لوگوں کی موت ہوگئی۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے شمالی مشرقی خطے کی چار ریاستوں آسام، منی پور، سکّم اور اروناچل پردیش کے وزراء اعلیٰ سے رابطہ کرکے اِن ریاستوں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے شدید سیلاب اور مٹی کے تودے کھسکنے کے حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل مدد کی پیشکش کی ہے۔ NDRF،SDRF فائر سروسز سمیت بچاؤ ٹیمیں اور مقامی حکام متاثرین کی مدد کیلئے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ مزید بارش کے پیش نظر افسران ہائی الرٹ پر ہیں اور راحت کے کاموں کی مسلسل کوششیں کر رہے ہیں تاکہ کم سے کم نقصان ہو۔
خلیج بنگال میں دباؤ بننے کی وجہ سے شمال مشرقی خطے کی چھ ریاستوں میں اوسط سے شدید بارش ہوئی۔
افسران نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ شدید بارش سے مٹی کے تودے کھسکنے، مکانات منہدم ہونے اور ڈوبنے کے واقعات میں کل سے اب تک 27 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ اِن میں اروناچل پردیش میں 9، میگھالیہ میں6 ، آسام اور میزورم میں پانچ پانچ اور تریپورہ اور ناگالینڈ میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی۔محکمۂ موسمیات نے اگلے سات دن کے دوران شمال مشرقی بھارت میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں