ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 30, 2025 2:57 PM

printer

وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں وکشمیر کے پُنچھ علاقے میں آپریشن سندور کے دوران پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ کنبوں کو تقرر نامے تقسیم کیے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج پونچھ قصبے کا دورہ کیا اور آپریشن سندور کے دوران پاکستان کی گولہ باری میں اس سرحدی قصبے میں املاک اور مذہبی مقامات کو پہنچے نقصانات کا جائزہ لیا۔ آکاشوانی جموں کے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ وزیرداخلہ نے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، سرکردہ افسران اور سکیورٹی کے اعلیٰ اہلکاروں کے ہمراہ اس دورے میں ڈاک بنگلے میں پاکستان کی گولہ باری سے متاثرہ کنبوں سے ملاقات کی اور ان کی شکایات سنیں اور تعزیت پیش کی۔
وزیر داخلہ نے متاثرہ کنبوں میں مالی امداد تقسیم کی اور گولہ باری میں ہلاک ہونے والوں کے قریبی رشتہ داروں کو تقرری نامے سونپے۔ جناب شاہ پاکستانی فوج کی گولہ باری سے متاثرہ مذہبی مقامات بھی دیکھنے گئے۔
وزیر داخلہ نے کل رات جموں کے راج بھون میں اعلیٰ سطح کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اور جموں وکشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جناب شاہ نے اس سال 3 جولائی کو شروع ہونے والی سالانہ امرناتھ یاترا کے لیے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے یاترا کے لیے حفاظتی اقدامات سے بھی واقف کرایا گیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں