ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 22, 2025 10:12 AM

printer

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ بھارت نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ سرگرم طور پر مصروف ہے

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ بھارت نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ سرگرم طور پر مصروف ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ دو طرفہ تجارتی سمجھوتے کا پہلا دور اس سال اکتوبر تک مکمل ہو جائے گی۔ وزیر خزانہ نے یہ باتیں سان فرانسسکو میں بھارت نژاد افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ بعد میں، کیلیفورنیا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ہُوور انسٹی ٹیوشن میں، 2047 تک ملک کو وکست بھارت بنانے کی بنیادوں کے موضوع پر کلیدی خطاب کرتے ہوئے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ 2047 تک ‘وکِسِت بھارت’ بننے کا بھارت کا سفر محض ایک آرزو نہیں ہے بلکہ جامع، پائیدار اور جدت طرازی پر مبنی ترقی کے وژن سے حاصل کی گئی طاقت کے ذریعے ایک مشترکہ قومی مشن ہے۔ محترمہ سیتا رمن امریکی وزیر خزانہ ِScott Bessent سے بھی ملاقات کرنے والی ہیں۔ وہ امریکہ کے تجارتی نمائندے کے دفتر میں حکام سے بھی بات کریں گی۔ محترمہ سیتا رمن واشنگٹن ڈی سی میں، عالمی مالیاتی ادارہ IMF  اور عالمی بینک کے موسم بہار کی میٹنگوں اور گروپ 20 ملکوں کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی میٹنگوں میں شرکت کریں گی۔ امریکی دورہ مکمل کرنے کے بعد، محترمہ سیتا رمن 26 سے 30 اپریل تک پیرو کا دورہ کریں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں