September 15, 2025 2:58 PM

printer

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ملک کے سبھی ضلعوں میں AI ٹیکنالوجی اختیار کئے جانے پر زور دیا ہے

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ اگر مصنوعی ذہانت AI نے رفتار پکڑ لی ہے، تو ضابطوں کو بھی اُسی رفتار سے دوڑنا ہوگا۔ آج نئی دلّی میں وِکست بھارت اور Frontier Tech Repository کے لیے AI کے طریقہئ کار پر نیتی آیوگ کی رپورٹ کو لانچ کرتے ہوئے وزیر موصوف نے یہ بات کہی۔ محترمہ سیتا رمن نے یہ کہتے ہوئے AI کی تیزی سے فروغ ہونے کے بارے میں خبردار کیا کہ لوگوں کو محتاد رہنا چاہیے اور اخلاقیات کو طاق پر نہیں رکھنا چاہیے۔ رہنے کے لائق بہتر شہروں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ AI اِس طرح کے برمحل حل فراہم کرنے کے قابل ہے، جن کا لوگ برسوں سے انتظار کررہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترقی لانے کے لیے بھارت کے ہر ضلعے میں AI سے چلنے والی ٹیکنالوجیوں کا استعمال کیا جانا چاہیے۔
الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو اور نیتی آیوگ کے CEO، بی وی آر Subramanyam نے بھی اِس تقریب میں شرکت کی۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے مستقبل کی ٹیکنالوجیوں میں مہارت حاصل کرنے اور ماہر لوگوں کا ایک گروپ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ پوری دنیا ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے اور بھارت وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت تیزی سے ترقی کررہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹھوس ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بھارت کی ترقی سب کو شامل کرکے چلنے والی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔