وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو، اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتریش کی طرف سے ایک کال موصول ہوئی۔ جناب گتریش نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کی واضح طور پر مذمت کیے جانے کو سراہا۔
بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے جوابدہی کی اہمیت سے اتفاق کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ بھارت نے عزم کیا ہے کہ اِس حملے کے سازش تیار کرنے، منصوبہ بندی کرنے اور حمایت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔x