ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 26, 2025 2:53 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کینیڈا کی اپنی ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کینیڈا کی اپنی ہم منصب انیتا آنند سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے کینیڈا کی وزیر خارجہ کی  انتہائی کامیاب مدت کار کی خواہش ظاہر کی۔ اس دوران کینیڈا کی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا کی اپنی پوسٹ میں دو طرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے، اقتصادی اشتراک کو مضبوط کرنے اور مشترکہ ترجیحات پر پیش رفت کرنے کے سلسلے میں سودمند تبادلہ خیال کیلئے ڈاکٹر جے شنکر کا شکریہ ادا کیا۔ پارلیمانی انتخابات میں اُن کی لیبرل پارٹی کی جیت کے تقریباً دو ہفتے کے بعد وزیراعظم Mark Carney کی جانب سے کابینہ میں ردوبدل کئے جانے کے بعد محترمہ انیتاآنند کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں