وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے اپنے عوام کی حفاظت کرنے کے بھارت کے حق کو دنیا بھر کے ممالک میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ نئی دلی میں اٹلی کے قومی دن کی تقریبات میں اٹلی کے سفارتخانے میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے، جموں و کشمیر کے پہلگام میں بے رحمانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد، بھارت کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کرنے کے لیے اٹلی کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے متعلقہ دہشت گردی کے مراکز اور لانچ پیڈس تباہ کر کے ایک مستحکم، بامقصد اور متناسب کارروائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس بات کا یقین ہے کہ دنیا دہشت گردی اور سرحد پار کی دہشت گردی کے تئیں صفر برداشت کا مظاہرہ کرے گی۔
Site Admin | May 28, 2025 9:59 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے اپنے عوام کی حفاظت کرنے کے بھارت کے حق کو دنیا بھر کے ممالک میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔
