وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے واضح کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کے شہروں اور قصبوں سے کھلے طور پر اپنی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان میں ایک کھلا کاروبار ہے جس کی حمایت، مالی اعانت اور استعمال پاکستان کی فوج اور سرکار کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ جرمنی کے ایک اخبار کے ساتھ انٹرویو میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردوں کو ایک واضح پیغام دیا ہے کہ اُنھیں دہشت گردانہ حملے کرنے کی قیمت چکانی ہوگی۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت کے جوابی حملوں کے بارے میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا حملہ نپا تلا اور جنگ کو طول نہ دینے والا تھا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے یہ دکھا دیا کہ بھارت اُن کے فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بناسکتا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی سے متعلق ڈاکٹر جے شنکر نے اجاگر کیا کہ دونوں جانب سے فوجی کمانڈروں کے درمیان براہِ راست رابطے کے ذریعے فائرنگ روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے اہم ہوائی ٹھکانوں اور فضائی دفاعی نظام پر مؤثر طور پر حملہ کیا اور انھیں ناکارہ بنا دیا۔x
Site Admin | May 27, 2025 10:43 AM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے واضح کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں پاکستان کے شہروں اور قصبوں سے کھلے طور پر اپنی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں
