وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر صلاحیت کی زبردست مانگ ہے اور بھارت اِسے پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔ آج نئی دلی میں بھارت کی طرف سے، صلاحیت تک عالمی رسائی GATI کے آغاز کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ عالمی سطح پر کام کاج کے موقعوں اور افرادی قوت کے سامنے آنے کے سبب بیرون ملک موقعوں پر مزید توجہ ہونی چاہئے۔ یہ موقعے اور افرادی قوت، آبادیوں میں تبدیلی، نئی ٹکنالوجی کی مانگ، ثقافت اور کام کاج کے طور طریقوں میں مطابقت اور بھروسے ولچکداری پر توجہ کے سبب پیدا ہوئے ہیں۔
Site Admin | May 6, 2025 2:39 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے نئی دلی میں، بھارت کے باصلاحیت افراد تک، عالمی رسائی GATI کا آغاز کیا
