ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 5, 2025 9:42 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کہا کہ بھارتی بینکوں اور مالی شعبے کے درمیان قریبی مشغولیت، بھارت-وسطی ایشیا اقتصادی تعامل کو مستحکم کرے گی

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج کہا کہ بھارتی بینکوں اور مالی شعبے کے درمیان قریبی مشغولیت، بھارت-وسطی ایشیا اقتصادی تعامل کو مستحکم کرے گی۔ نئی دلّی میں بھارت- وسطی ایشیا کاروباری کونسل میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ وسطی ایشیائی بینکوں کے ذریعے بھارتی بینکوں میں خصوصی روپے کے مقامی کرنسی کے کھاتوں کے ضمن میں شروعات ہوگئی ہے۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ UPI کو استعمال کرنے کے بارے میں بھی کچھ تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ نے بھارت اور وسطی ایشیا کے درمیان کنیکٹیوٹی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے تجارتی Baskets کو متنوع بنانے اور اقتصادی تعامل میں وسیع تر پائیداری اور پیشگوئی کرنے کے امکانات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے فضائی خدمات کو توسیع دینے اور ٹرانزٹ ضابطوں کو باقاعدہ بنانے کی ضرورت کے بارے میں بھی بات کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرغستان کے وزیر خارجہ Murat Nurtleu نے کہا کہ بھارت کی کاروباری برادری، اختراع میں سب سے آگے ہے اور تمام ملکوں کیلئے پائیدار ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کی عالمی کاوشوں میں اہم رول ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرغستان، بھارت کے ساتھ اپنے جامع تعلقات کو مستحکم کرنے کے تئیں پورے طور پر عہد بند ہے اور وہ بھارت کیلئے ایک قابل بھروسہ نیز طویل مدتی شراکتدار بننا چاہتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں