ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 10, 2025 3:06 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج صبح بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران بات چیت کی ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے آج صبح بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران بات چیت کی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ بھارت کا نقطہ نظر ہمیشہ نپاتلا اور ذمہ دارانہ رہا ہے اور اب بھی ایسا ہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ترجمان Tammy Bruce کے حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ روبیو نے اس بات پر زور دیا کہ فریقین کو کشیدگی دور کرنے اور براہ راست رابطہ پھر سے قائم کرنے کے طور طریقوں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ غلط اندازوں سے بچا جاسکے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ کے تنازعات سے بچنے کیلئے مفید مذاکرات میں امریکہ کی حمایت کی تجویز بھی پیش کی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں