ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 26, 2025 9:32 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کی تنظیمیں پاکستان کے شہروں اور قصبوں سے کھلے طور پر اپنی کارروائیاں کر رہی ہیں

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کی تنظیمیں پاکستان کے شہروں اور قصبوں سے کھلے طور پر اپنی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان میں ایک کھلا کاروبار ہے جس کی حمایت، مالی اعانت اور استعمال پاکستان کی فوج اور سرکار کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ جرمن کے ایک اخبار کے ساتھ انٹرویو میں ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردوں کو ایک واضح پیغام بھیجا ہے کہ اُنھیں دہشت گردانہ حملے کرنے کی قیمت چکانی ہوگی۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی سے متعلق ڈاکٹر جئے شنکر نے اجاگر کیا کہ دونوں جانب سے فوجی کمانڈروں کے درمیان براہِ راست رابطے کے ذریعے فائرنگ روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے اہم ہوائی ٹھکانوں اور فضائی دفاعی نظام پر موثر طور پر حملہ کیا اور انھیں ناکارہ بنا دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں