وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے آج یونان، قبرص، پناما، صومالیہ، گیانا کے وزرائے خارجہ سے بات چیت کی اور پہلگام دہشت گردانہ حملے پر تبادلہ خیال کیا۔ یونان کے وزیر خارجہ Jeorge Gerapetritis کے ساتھ اپنی بات چیت میں ڈاکٹر جئے شنکر نے سرحد پار کی دہشت گردی کے خلاف یونان کے سخت موقف کی ستائش کی۔ انھوں نے قبرص کے وزیرخارجہ Constantinos Kombos کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے پہلگام میں سرحد پار کے دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں اپنی حمایت اور یکجہتی کیلئے اُنھیں فون کیا۔ جناب جئے شنکر نے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے سلسلے میں اپنی یکجہتی اور حمایت کے اظہار کیلئے پناما کا بھی شکریہ ادا کیا۔
صومالیہ کے وزیر خارجہ عبدالسلام عبدی علی کے ساتھ اپنی بات چیت میں وزیر موصوف نے صومالیہ کے دہشت گردی کی ہر قسم اور اظہار کے ہر طریقے کی مضبوط مخالفت کے موقف کی ستائش کی۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے گیانا کے وزیر خارجہ M Hugh Hilton Todd کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دہشت گردی کے سبھی قسموں اور اظہار کے تمام طریقوں سے مقابلہ آرائی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
Site Admin | April 29, 2025 9:46 PM
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے آج یونان، قبرص، پناما، صومالیہ، گیانا کے وزرائے خارجہ سے بات چیت کی اور پہلگام دہشت گردانہ حملے پر تبادلہ خیال کیا
