ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 8, 2025 9:47 PM

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر، بھارت دفاعی تعلقات میں مزید گہرائی لانے کے مقصد سے فرنس اور بلجیم کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں

بھارت کے اہم رابطہ کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو نئی رفتار دینے کی غرض سے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر، فرانس، یوروپی یونین اور بلجیم کے سات روزہ دورے پر ہیں۔ فرانس کے اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ اپنے ہم منصب Jean Noel Barrot کے ساتھ پیرس میں باہمی تبادلۂ خیال کریں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر فرانس کی سینئر قیادت کے ساتھ بھی گفتگو کریں گے اور فرانس کے مفکرین اور میڈیا کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر Mediterranean Raisina Dialogue کے افتتاحی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جو کہ اِس ماہ کی 12 اور 13 تاریخ کو منعقد ہوں گے۔اس دوران یوروپی یونین کے اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر جے شنکر، یوروپی یونین کے اعلیٰ نمائندے اور نائب صدر Kaja Kallas کے ساتھ کلیدی نوعیت کی بات چیت کریں گے۔وہ یوروپی کمیشن اور یوروپی پارلیمنٹ کی سینئر قیادت کے ساتھ بھی مذاکرات کریں گے۔بلجیم کے اپنے دورے کے دوران وزیر موصوف بلجیم کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ Maxime Prevot کے ساتھ باہمی صلاح و مشورہ کریں گے اور بلجیم کی سینئر قیادت کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔ ڈاکٹر جئے شنکر بھارتی برادری کے اراکین کے ساتھ بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں