ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 6, 2025 3:25 PM

printer

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کو سری لنکا کے ترقی کے سفر میں مدد کرنے پر فخر ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ اُن کے دورے سے باہمی تعلقات کو نئی رفتار ملے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کو سری لنکا کے ترقیاتی سفر کے مختلف پہلوؤں میں، اُس کی مدد کرنے پر فخر ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے سری لنکا کے اپنے دورے کے دوران پُرتپاک مہمان نوازی اور گرمجوشی کیلئے وہاں کے صدر Dissanayake، وہاں کی سرکار اور عوام کے تئیں گہرے تشکر کا اظہار کیا۔

جناب مودی نے کہا کہ خواہ یہ کولمبو ہو یا انورادھا پورہ، اُن کے اِس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے ثقافتی، روحانی اور تہذیبی رشتوں کا اعادہ ہوا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ اُن کے اِس دورے سے باہمی تعلقات کو نئی رفتار ملے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان طویل عرصے سے چلے آرہے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرتے ہوئے، سری لنکا کا اپنا تین دن کا سرکاری دورہ مکمل کرلیا ہے۔ وہاں کے تاریخی شہر انورادھا پورہ میں جناب مودی اور سری لنکا کے صدر Dissanayake نے Maho-Omanthai ریل لائن کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا، جسے بھارت کی مدد سے جدید طرز پر ڈھالا گیا ہے۔ اِس کے علاوہ، دونوں رہنماؤں نے Maho – انورادھا پورہ سیکشن پر سگنل اور ٹیلی مواصلات نظام کے نئے پروجیکٹ کا بھی آغاز کیا، جو ایک کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی بھارتی گرانٹ سے تیار کیا گیا ہے۔ اِس سے وہاں اور زیادہ محفوظ اور زیادہ موثر ریل نظام کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

دونوں رہنماؤں نے پوِتر جے سری مہا بودھی مندر میں پوجا اَرچنا کی، جو پورے ایشیا میں بودھ لوگوں کیلئے ایک اعلیٰ مقام ہے۔ اِس سے دونوں ملکوں کے درمیان گہرے روحانی اور تہذیبی رشتوں کی عکاسی ہوتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر Dissanayake کے ساتھ وسیع تر دو طرفہ بات چیت کی۔ اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں بڑے اعلانات کئے، جن میں توانائی، ہاؤسنگ، ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ اور ثقافتی اشتراک شامل ہیں۔ وزیر اعظم کے اِس دورے سے سری لنکا کے استحکام اور ترقی کے تئیں بھارت کے پختہ عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

سری لنکا کے صدر Dissanayake نے اپنے ملک کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز میں سے ایک ”مِتر وِبھوشن“ سے وزیر اعظم نریندر مودی کو سرفراز کیا۔

بات چیت کے دوران دونوں لیڈروں نے ماہی گیروں کے معاملے پر بھی تبادلہئ خیال کیا اور بھارت نے اِس معاملے پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر توجہ دیئے جانے پر زور دیا۔

بھارت نے پکڑے گئے ماہی گیروں اور اُن کی کشتیوں کو بھی جلد چھوڑے جانے پر زور دیا۔

اِدھر خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے بتایا کہ سری لنکا سرکار نے خیرسگالی کے جذبے کے طور پر 11 ماہی گیروں کو رہا کردیا ہے اور مزید ماہی گیروں کو جلد رہا کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں