ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 5, 2025 9:50 AM | PM J&K

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کل پوَتر کٹرہ شہر سے کشمیر کے لیے ٹرین خدمات کا افتتاح کریں گے، جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی کل پوَتر کٹرہ شہر سے کشمیر کے لیے ٹرین خدمات کا افتتاح کریں گے، جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔ اس کے بعد وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کٹرہ اور بارہمولہ کے درمیان چلنا شروع ہوگی۔ جدید وندے بھارت ایکسپریس ٹرین پہلی مرتبہ جموں سے سری نگر تک براہِ راست ریل رابطہ فراہم کرے گی۔ وزیر اعظم چِناب ریلوے پُل سے کٹرہ تک ٹرین کے ذریعے سفر کریں گے، جس کے دوران وہ دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پُل کے ساتھ ساتھ Anji Khad Cable-Stayed پُل کا افتتاح  کریں گے اور جائزہ لیں گے، جو انجینئرنگ کا ایک شاہکار  بن گیا ہے اور ملک بھر میں اس کے چرچے ہو رہے ہیں۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Gulshan Raina

کشمیر کے لئے ٹرین خدمات کے افتتاح سے قبل Chenab  پل جموں سری قومی شاہراہ اور اہم ٹریک سیکشنوں کے نزدیک سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور اِس تاریخی تقریب کے لئے شخصیتوں اور شہریوں کا خیر مقدم کرنے کے لئے CCTV کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ٹرین خدمات کی تقریب 19 اپریل کو ہونی تھی لیکن اُس دن خراب موسم کی وجہ سے یہ ملتوی کردی گئی تھی۔ توقع ہے کہ وزیر اعظم اودھم پور ہوائی اڈے سے Chenab پل پہنچے گے اور دریائےChenab  پر دنیا کا سب سے اونچا ریل پل کا معائنہ کریں گے۔   وزیر اعظم ٹرین کے ذریعے کٹرہ پہنچیں گے اور کٹرہ سے   بارہ مولہ، بارہ مولہ سے کٹرہ کیلئے وندے بھارت ٹرین کو   ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور دیگر شخصیتیں اس تاریخی موقع پر موجود ہوں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں