September 24, 2025 9:47 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کل، اترپردیش اور راجستھان کے دورے پر رہیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کل، اترپردیش اور راجستھان کے دورے پر رہیں گے۔ وہ گریٹر نوئیڈا میں اترپردیش بین الاقوامی تجارتی نمائش 2025 کا افتتاح کریں گے اور اِس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ یہ تجارتی نمائش 29 ستمبر تک جاریر ہے گی۔ اِس میں ریاست کی گونا گوں دستکاری روایات، جدید صنعتوں، متحرک MSME اور ابھرتے ہوئے چھوٹے کاروباریوں کو ایک واحد پلیٹ فارم پر اجاگر کیا جائے گا۔ اِس میں جن اہم شعبوں کی نمائندگی کی جائے گی، اُن میں دیگر کے علاوہ دستکاری، ٹیکسٹائلز، چمڑا، زراعت، خوراک کو ڈبہ بند کرنے، IT، الیکٹرانکس اور آیوش شامل ہیں۔ یہاں اترپردیش کے مالا مال فن، ثقافت اور کھان پان کو بھی ایک ہی جگہ پیش کیا جائے گا۔
بعد میں وزیر اعظم راجستھان کا دورہ کریں گے اور ایک لاکھ 22 ہزار ایک سو کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ Banswara میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔