ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کُل جماعتی وفود نے آپریشن سِندور کے بعد، بھارت کی آواز کو جس انداز میں دنیا کے سامنے رکھا، اُنہیں اُس پر فخر ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے اور آپریشن سِندور کے بعد، کثیر پارٹی وفود نے، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کی ضرورت پر، مختلف ملکوں میں، جس انداز سے بھارت کے نظریات پیش کیے ہیں، اُنہیں اُس پر فخر ہے۔ کل شام وزیر اعظم نے، کثیر جماعتی وفود کے ارکان کی میزبانی کی۔ یہ وفود ماہرین پارلیمنٹ اور سابق سفارتکاروں پر مشتمل تھے اور انہوں نے پچھلے کچھ ہفتوں کے دوران دنیا کے ملکوں کی 33 راجدھانیوں کا سفر کیا۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ اِن نمائندوں نے، امن کے تئیں بھارت کے عزم اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کی ضرورت کی وضاحت کرنے میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو اِن کے اُس انداز پر فخر ہے، جس کے تحت اِن ارکان نے بھارت کی آواز کو آگے بڑھایا۔

ارکان نے وزیر اعظم کو اپنے تجربات سے واقف کرایا، جبکہ مرکزی حکومت اِن 7 وفود کے کام کی ستائش پہلے سے ہی کر رہی ہے۔ یہ وفود 50 سے زیادہ افراد پر مشتمل تھے،  جن میں زیادہ تر موجودہ ارکانِ پارلیمنٹ تھے۔

کانگریس ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے، جنہوں نے امریکہ کے وفد کی قیادت کی تھی، قوم کی خدمت کا موقع فراہم کرنے پر وزیر اعظم مودی کی تعریف کی۔

S/B – Shashi Tharoor

شیو سینا سے وابستہ شری کانت شندے نے بھی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور وفد نے اُنہیں دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور عالمی امن کے تئیں بھارت کے عزم کے لیے اِن دوستانہ ملکوں کی طرف سے دی گئی زبردست حمایت سے واقف کرایا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں