ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 25, 2025 9:56 AM | PM-BIHAR

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سازش رچنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی، جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سازش رچنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی، جس کا وہ تصور بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مرتکب عناصر کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ انصاف کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوشش کی جائے گی اور پورے ملک نے یہ پختہ عزم کر رکھا ہے۔ جناب مودی قومی پنچایتی راج کے دن کے موقع پر بہار کے مدھوبنی ضلعے میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی سے ملک کا حوصلہ کبھی بھی کمزور نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم نے زور دے کر یہ بھی کہا کہ جو کوئی بھی انسانیت میں یقین رکھتا ہے، وہ بھارت کے ساتھ ہے۔  جناب مودی نے بھارت کے ساتھ یگانگت کے اظہار کیلئے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ حملہ سیاحوں پر نہیں بلکہ بھارت کی آتما پر کیا گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ملک کے 140 کروڑ لوگوں کی قوتِ ارادی کے ساتھ ہم دہشت گردی کا خاتمہ کر دیں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں