وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ حالیہ واقعات سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت کے خلاف نام نہاد در پردہ جنگ، اصل میں جنگ سے متعلق ایک سوچی سمجھی حکمتِ عملی ہے۔ گجرات کے گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 مئی کے واقعات کے پیش نظر بھارت کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کا اب کوئی ثبوت دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سرحد پار سے خود اِس کا ثبوت مل گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ جو دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، اُن کے تابوتوں کو قومی پرچم میں لپیٹ کر اُنہیں پاکستان میں سرکاری اعزاز دیا گیا اور پاکستانی فوج نے انہیں Salute کیا۔
آپریشن سندور کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے زور دیا کہ یہ اپنے اصل دائرئہ کار سے آگے بڑھے گا، جو قومی ترقی کے تاحیات عزم کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور محض ایک فوجی اقدام نہیں بلکہ ایک ایسی ذمے داری ہے، جو ہر بھارتی شہری پر عائد ہوتی ہے۔
خود کفالت کی خاطر پُرزور حمایت کیلئے وزیر اعظم نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے سامان کی کھپت کا جائزہ لیں، غیر ملکی اشیاء کی نشاندہی کریں اور اُن کی جگہ مقامی سطح پر تیار کی گئیں چیزیں استعمال کریں۔
جناب مودی نے کہا کہ بھارت کسی سے دشمنی رکھنا نہیں چاہتا اور امن سے رہنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی امنگیں اِس طرح پروان چڑھنی چاہئیں کہ وہ دنیا کی فلاح و بہبود میں اشتراک کریں اور حکومت کروڑوں بھارتیوں کی بہتری کیلئے لگن کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ اس سے قبل وزیر اعظم نے گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں 5 ہزار 536 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگھ بنیاد رکھا۔
Site Admin | May 27, 2025 9:28 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردانہ سرگرمیاں، درپردہ جنگ نہیں ہیں بلکہ بھارت کے خلاف جنگ سے متعلق منصوبہ بند حکمت عملی ہے
