وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک تجارت و کامرس کا ایک متحرک مرکز بننے کی جانب گامزن ہے۔ بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اِس معاہدے سے اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور بھارتی کاروبار اور MSMEs کے درمیان امکانات پیدا ہوں گے۔ وہ آج نئی دلّی میں ایک ٹی وی چینل کے کانکلیو کے دوران خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور ماریشس کے ساتھ تجارتی معاہدے کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت دنیا کے ساتھ سرگرمی سے رابطہ قائم کئے ہوئے ہے۔
Site Admin | May 6, 2025 9:54 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک تجارت و کامرس کا ایک متحرک مرکز بننے کی جانب گامزن ہے
