وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ دہشت گردی کے ذریعے ملک کے جذبے کو کبھی بھی توڑا نہیں جاسکتا ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ بھارت ہر دہشت گرد کی شناخت کرے گا، اس کا پتہ لگائے گا اور دنیا کے کسی بھی کونے سے اُن کو ڈھونڈ نکال کر ختم کر دے گا۔ قومی پنچایتی راج کے دن کے موقع پر مدھوبنی ضلعے میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اِس بات پر زور دیا کہ دہشت گردوں کو سزا دئیے بغیر بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ انصاف ہو اور اِس کے ساتھ ہی انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پورا ملک اِس عزم کے تئیں متحد ہے۔
وزیر اعظم نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ جو لوگ بھی انسانیت میں یقین رکھتے ہیں، وہ بھارت کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے بھارت کے تئیں یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
Site Admin | April 24, 2025 10:03 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی وجہ سے ملک کے جذبے کو کبھی توڑا نہیں جاسکتا
